مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم مسترد کر دی

news-banner

پاکستان - 25 نومبر 2025

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو سختی سے مسترد کر دیا۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم نہ دستور میں بہتری لائے گی اور نہ ہی عوامی مفاد کے تقاضے پورے کرے گی۔


مولانا فضل الرحمان نے الزام لگایا کہ حکومت عدلیہ کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتی ہے اور 18 سال سے کم عمر کو نابالغ قرار دینے کا تصور شریعت کے اصولوں کے خلاف ہے۔