اے این ایف کی کارروائیاں؛ بھاری مقدار میں منشیات ضبط، 2 ملزمان گرفتار

news-banner

پاکستان - 25 نومبر 2025

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اٹک اور پنجگور میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


ترجمان اے این ایف کے مطابق مجموعی طور پر 55 کلو 70 گرام چرس قبضے میں لی گئی ہے۔

 

 گرفتار افراد نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتے تھے۔


ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔