دنیا - 25 نومبر 2025
لورالائی میں 4 پولیس اہلکار حراست میں؛ منشیات فروشوں کی پشت پناہی اور کرپشن کے الزامات پر گرفتاری
پاکستان - 25 نومبر 2025
لورالائی میں منشیات فروشوں کی سرپرستی اور کرپشن میں ملوث چار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں حوالدار اسد خان، سی آئی اے کے انچارج سب انسپکٹر ممتاز احمد، اے ایس آئی عبداللہ باتوزئی اور حوالدار نذیر عرف بابو شامل ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پولیس فورس میں جرائم پیشہ عناصر کی حمایت یا کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مستقبل میں بھی ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی اور فوجداری کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔
دیکھیں

