دنیا - 25 نومبر 2025
تحقیق: بچوں کے لیے محدود اسکرین ٹائم مفید ثابت ہو سکتا ہے
تازہ ترین - 25 نومبر 2025
نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کے لیے کچھ حد تک اسکرین ٹائم نقصان دہ نہیں بلکہ فائدہ مند بھی ہو سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے محققین نے 18 سال سے کم عمر 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں اور نوجوانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔
تحقیق میں پایا گیا کہ 10 سے 20 منٹ تک صحت سے متعلقہ ڈیجیٹل ٹولز، موبائل ایپس، فٹنس ٹریکرز اور آن لائن پروگرامز بچوں اور نوجوانوں کی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔
محققین کے مطابق زیادہ تر نوجوان صحت مند کھانے، باقاعدہ ورزش اور مناسب نیند کی اہمیت سے واقف ہیں، لیکن انہیں اپنانے میں ناکام رہتے ہیں، جس سے موٹاپا، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تجویز کی گئی ہے کہ اسکولوں اور کمیونٹی مراکز میں صحت مند عادات کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال کیا جائے، تاکہ بچوں کی جسمانی سرگرمی، غذا اور وزن میں بہتری لائی جا سکے۔
مختصر 8 ہفتے کے پروگرام سے جسمانی سرگرمی میں اضافہ اور طویل 12 ہفتے کے پروگرام سے وزن میں کمی ممکن ہوئی۔
محققین نے کہا کہ موجودہ دور میں بچے ٹیکنالوجی کے عادی ہیں، اس لیے یہ ٹولز ان کے لیے دلچسپ اور استعمال میں آسان ہوں گے۔
دیکھیں

