سردیوں میں یہ موسمی سبزیاں بڑھائیں مدافعتی نظام کی طاقت

news-banner

تازہ ترین - 25 نومبر 2025

سردیوں میں صحت مند غذا میں موسمی سبزیوں کو شامل کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ غذائی اجزاء فراہم کرتی ہیں جو قوتِ مدافعت کو بڑھاتے اور بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

 

پالک:
آئرن سے بھرپور پالک قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس کے ذریعے خلیات کو نقصان سے بچاتی ہے۔

 

بٹرنٹ اسکواش:
یہ سبزی وٹامن اے اور فائبر سے مالامال ہے، جو ہاضمے کو بہتر بناتا اور مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے۔

 

گاجر:
وٹامن اے سے بھرپور گاجر آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے اور نزلہ زکام و فلو کے خلاف جسم کو مضبوط بناتی ہے۔

 

پتہ گوبھی (Kale):
وٹامن اے، سی اور کے سے مالامال یہ سبزی مدافعت اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہے، جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس سوزش اور خلیات کے نقصان کو کم کرتے ہیں۔

 

شکر قندی:
وٹامن اے اور فائبر سے بھرپور شکر قندی ہاضمے اور مدافعت کے لیے فائدہ مند ہے، اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو سوزش اور خلیاتی نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں۔

 

برسلز اسپراؤٹ (چھوٹی بند گوبھی):
وٹامن سی اور فائبر سے بھرپور یہ سبزی مدافعتی نظام اور ہاضمے کے لیے فائدہ مند ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس کے ذریعے خلیات کو نقصان سے بچاتی ہے۔