پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، کے ایس سی 100 انڈیکس میں 480 پوائنٹس کا اضافہ

news-banner

کاروبار - 25 نومبر 2025

اکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے ابتدائی لمحات میں کے ایس سی 100 انڈیکس میں تقریباً 480 پوائنٹس یعنی 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 162,464 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

مارکیٹ میں خاص طور پر آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی دیکھی گئی تھی، جس میں انڈیکس 161,984 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ایشیا پیسیفک میں تیزی دیکھی گئی کیونکہ توقعات ہیں کہ امریکی فیڈرل ریزرو دسمبر میں شرح سود میں کمی کر سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے عالمی شیئرز میں بھی خریداری ہوئی اور ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس 1 فیصد بڑھا۔ تاہم ماہانہ بنیاد پر کے ایس سی 100 انڈیکس رواں ماہ 3.8 فیصد کی کمی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

 

 جاپان کا نکی انڈیکس بھی صبح 0.8 فیصد بڑھا، حالانکہ گزشتہ ہفتے یہ 3.5 فیصد نیچے آیا تھا۔