دنیا - 25 نومبر 2025
آئی ایم ایف نے نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی
کاروبار - 25 نومبر 2025
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے اور ٹیرف نظام کو مزید سادہ بنایا جائے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کا بیرونی مشیروں پر انحصار کم کیا جائے اور کمیشن کی تکنیکی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے تاکہ لابنگ گروپوں کے اثرورسوخ کو محدود کیا جا سکے۔
آئی ایم ایف نے بدعنوانی اور شفافیت کے خدشات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم کے نفاذ میں خامیاں دور کی جائیں، سیکشن 18 اے ففتھ شیڈول ختم کیا جائے، اور سیکشن 19 کے تحت چھوٹ کے استعمال کو محدود کیا جائے۔
ساتھ ہی صوابدیدی ٹیکس چھوٹ کو کم کر کے ٹیرف اصلاحات کے مثبت اثرات کو یقینی بنایا جائے۔
دیکھیں

