دنیا - 25 نومبر 2025
لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز
کھیل - 25 نومبر 2025
لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔
یہ عالمی سطح کی چیمپئن شپ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے اور پاک فوج، حکومت پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے اشتراک سے چلائی جائے گی۔
اہم فائٹ فار گلوری مقابلے جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں ہوں گے۔
ایونٹ میں 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز حصہ لے رہے ہیں، جن میں 6 پاکستانی اور 38 بین الاقوامی باکسرز مختلف ٹائٹلز کے لیے مقابلہ کریں گے۔
امریکا، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور نیدرلینڈز سمیت دیگر ممالک کے باکسرز کی پاکستان آمد جاری ہے۔
غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستانی باکسرز کی عالمی کارکردگی کی بھرپور پذیرائی کی گئی ہے۔ یہ چیمپئن شپ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔
دیکھیں

