سٹار ٹینس پلیئر اعصام الحق نے بین الاقوامی کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

news-banner

کھیل - 25 نومبر 2025

پاکستان کے مشہور ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے باقاعدہ طور پر بین الاقوامی کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

 

یہ اعلان انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں پہلے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

 

اعصام الحق نے دو دہائیوں کی محنت اور جدوجہد کے بعد اپنے شاندار کیریئر کی یادگار جھلک حاضرین کو دکھائی۔

 

 اُن کے دیرینہ کوچ حسیب اسلم نے ابتدا میں انہیں ٹریننگ دینے سے انکار کیا تھا، مگر والدہ کے اصرار پر اعصام نے ٹریننگ قبول کی۔

 

اعصام الحق نے والدین کی قربانیوں اور حوصلہ افزائی کو اپنی کامیابی کا اصل سبب قرار دیا اور تمام کوچز، مینٹرز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد کی۔ 

 

انہوں نے پاکستان کے سپورٹس میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا، جس نے ان کے سفر کو ابتدا سے ہی نمایاں انداز میں اجاگر کیا۔ تقریب میں تمام بین الاقوامی اور مقامی کھلاڑیوں کا باقاعدہ تعارف بھی کرایا گیا۔