دنیا - 25 نومبر 2025
ڈی جی آئی ایس پی آر: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام نہیں بلکہ افغانستان کی ریاستی پالیسیز ہیں
پاکستان - 25 نومبر 2025
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ افغانستان کی ریاستی پالیسیوں سے ہے، وہاں کے عوام سے نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جب بھی افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس کا پہلے باضابطہ اعلان کرتا ہے۔
منگل کو میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا اور دہشتگردوں کا پیچھا آخری دم تک کیا جائے گا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی سلامتی کی اولین ترجیح ہے۔
دیکھیں

