پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا بنگلا دیش دورہ، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

news-banner

کھیل - 25 نومبر 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بنگلا دیش دورے کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

 

 ٹیم کی کپتانی آل راؤنڈر ایمان نصیر کریں گی۔

 

اس 15 رکنی دستے میں وہ آٹھ کھلاڑی بھی شامل ہیں جو پچھلے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

 

 وکٹ کیپر کومل خان، سپنرز علیسہ مختیار، میمونہ خالد اور روزینہ اکرم اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ فاسٹ بولرز کی ذمہ داریاں عائشہ ریاض، شہر بانو، ماہ نور زیب اور بریرہ سیف ادا کریں گی۔

 

بیٹرز میں رویل فرحان، عریشہ انصاری، فضہ فیاض، ذوفشاں ایاز اور راحیمہ سید شامل ہیں، جبکہ کپتان ایمان نصیر کے ساتھ اقصیٰ حبیب بھی آل راؤنڈر کے طور پر کھیلیں گی۔

 

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 3 سے 12 دسمبر تک بنگلا دیش انڈر 19 ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔