میٹا نے فیس بک گروپس میں نک نیم اور اوتار کے ساتھ پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرا دی

news-banner

تازہ ترین - 25 نومبر 2025

میٹا نے فیس بک گروپس کے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر جاری کیا ہے، جس کے ذریعے اب صارفین اپنے اصل نام کے بجائے منتخب کردہ نک نیم اور اوتار کے ساتھ پوسٹس کر سکیں گے۔

 

اس نئی سہولت کے تحت صارفین زیادہ پرائیویسی اور آزادی کے ساتھ گروپس میں حصہ لے سکیں گے۔

 

 اس سے قبل گروپ میں شمولیت صرف اصل نام یا گم نام انداز میں ممکن تھی۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر صرف اس وقت فعال ہوگا جب گروپ کا ایڈمن اسے آن کرے گا، اور بعض گروپس میں نک نیم کی منظوری لازمی ہو سکتی ہے۔

 

اجازت ملنے کے بعد صارفین اپنی مرضی سے اصل نام اور نک نیم کے درمیان آسانی سے سوئچ کر سکیں گے، تاہم نک نیم میٹا کے کمیونٹی گائیڈلائنز کے مطابق ہونا ضروری ہے۔


اس کے علاوہ، صارفین کو دلچسپ اوتار تصاویر بھی فراہم کی جائیں گی، جن میں چشمہ لگائے جانوروں کی تصاویر شامل ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق یہ نیا اضافہ فیس بک گروپس میں صارفین کی شرکت بڑھانے اور انہیں بلا جھجک پوسٹنگ کی ترغیب دینے کی کوشش ہے۔