دنیا - 25 نومبر 2025
گوگل اسسٹنٹ مارچ 2026 میں ریٹائر ہوگا، جیمنائی تیار ہے
تازہ ترین - 25 نومبر 2025
گوگل اسسٹنٹ کا دور ختم ہونے والا ہے اور اب معلوم ہوا ہے کہ اسے مارچ 2026 تک ریٹائر کر دیا جائے گا۔
اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے لیس چیٹ بوٹ جیمنائی لے لے گا۔
گوگل نے 2025 کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ گوگل اسسٹنٹ کو جیمنائی سے تبدیل کیا جائے گا، اور اینڈرائیڈ فونز، اینڈرائیڈ آٹو، گوگل ٹی وی اور دیگر سروسز میں صارفین کو گوگل اسسٹنٹ دستیاب نہیں ہوگا۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے اینڈرائیڈ آٹو سپورٹ فورم پر ایک بینر میں بتایا گیا ہے کہ گوگل اسسٹنٹ صرف مارچ 2026 تک دستیاب ہوگا، البتہ حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی۔
یہ تبدیلی حیران کن نہیں کیونکہ گوگل نے پکسل 9 میں جیمنائی کو ڈیفالٹ ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر متعارف کرایا تھا۔
گوگل جیمنائی کو زیادہ سے زیادہ ایپس اور سروسز کے ساتھ منسلک کر رہا ہے تاکہ صارفین گوگل اسسٹنٹ کی کمی محسوس نہ کریں۔
دیکھیں

