دنیا - 25 نومبر 2025
جونی آئیو اور سام آلٹمین تیار کر رہے ہیں منفرد اے آئی ڈیوائس، 2 سال میں مارکیٹ میں
تازہ ترین - 25 نومبر 2025
ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو اور اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ڈیوائس تیار کر رہے ہیں جو موجودہ مارکیٹ میں دستیاب ڈیوائسز سے مختلف ہوگی۔
سام آلٹمین کے مطابق یہ ڈیوائس دو سال کے اندر صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کی زیادہ تر ڈیوائسز اور ایپس آئی فون جیسی مقبولیت حاصل نہیں کر سکیں، لیکن ان کی ڈیوائس صارف کی زندگی کے بارے میں حیران کن آگاہی رکھے گی اور وقت کے مطابق اہم معلومات فراہم کرے گی۔
جونی آئیو نے کہا کہ انہیں ذہین اور جامع ڈیوائسز پسند ہیں جنہیں صارف چھونا چاہیں۔
ڈیوائس کا حتمی ڈیزائن ابھی ظاہر نہیں ہوا، لیکن لیکس کے مطابق یہ آئی پوڈ شفل کی طرح نظر آ سکتی ہے۔
یہ ڈیوائس جونی آئیو اور سام آلٹمین کی مشترکہ کمپنی “آئی او” تیار کرے گی، جسے اوپن اے آئی نے حال ہی میں ساڑھے 6 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا۔
کمپنی کا مقصد یہ ڈیوائسز اے آئی کے ذریعے صارفین کے ساتھ رابطے کے طریقے بدل دیں گی۔
دیکھیں

