دنیا - 25 نومبر 2025
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات
پاکستان - 25 نومبر 2025
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ اور ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے لیڈرشپ کے حالیہ رابطے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
دیکھیں

