ہنزہ میں اُلتر گلیشیئر کا بڑا حصہ ٹوٹ گیا، برفانی تودہ وادی میں لپیٹ میں

news-banner

تازہ ترین - 25 نومبر 2025

ہنزہ میں موجود اُلتر گلیشیئر کا ایک بڑا حصہ ٹوٹنے سے برفانی تودہ وادی ہنزہ کو اپنی لپیٹ میں لے گیا۔

 

ماہرین کے مطابق ہنزہ کے درجنوں گلیشیئرز میں سے اُلتر گلیشیئر ایک اہم گلیشیئر ہے، اور عام طور پر برفانی تودے مارچ اور اپریل میں گرنے کی خبریں سامنے آتی ہیں، لیکن نومبر میں برفانی تودے گرنا موسمیاتی تبدیلی کی علامت ہے۔

 

وادی ہنزہ میں تیز ہواؤں کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، اور مقامی انتظامیہ نے وادی میں احتیاطی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔