سردی اور کپکپی: جسمانی وزن کم کرنے کا آسان اور حیران کن طریقہ

news-banner

تازہ ترین - 25 نومبر 2025

جسمانی وزن میں اضافہ اکثر لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بنتا ہے، خاص طور پر اگر پیٹ باہر نکلنا شروع ہو جائے۔

 

 وزن کم کرنے کے لیے لوگ ڈائٹ، ورزش اور مختلف طریقے اپناتے ہیں، مگر ایک ایسا حیران کن طریقہ بھی موجود ہے جس سے صرف سردی برداشت کر کے جسمانی وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق سرد موسم میں جسم اندرونی درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے زیادہ کیلوریز جلاتا ہے۔

 

 انسانی جسم میں دو قسم کی چربی موجود ہوتی ہے: سفید چربی اور بھوری چربی۔ سفید چربی نقصان دہ مانی جاتی ہے، جبکہ بھوری چربی مفید ہوتی ہے کیونکہ یہ توانائی فراہم کرتی ہے اور میٹابولزم کو ریگولیٹ کرتی ہے۔

 

 

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سردی سے کپکپی طاری ہونے پر بھوری چربی متحرک ہو کر کیلوریز جلاتی ہے۔ 

 

2014 کی ایک تحقیق کے مطابق کپکپی سے Irisin ہارمون متحرک ہوتا ہے جو چربی گھلاتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ سرد موسم میں 15 منٹ کی کپکپی ایک گھنٹے کی ورزش کے برابر کیلوریز جلا سکتی ہے۔