فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں،،ڈی جی آئی ایس پی آر

news-banner

پاکستان - 25 نومبر 2025

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ سابق افسر فیض حمید کے کورٹ مارشل کے حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں۔


سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مکمل قانونی اور عدالتی عمل ہے، اور جیسے ہی اس پر پیش رفت یا کوئی فیصلہ سامنے آئے گا، میڈیا کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کورٹ مارشل جیسے معاملات پر افواہیں پھیلانا مناسب نہیں۔

 

 لیفٹینٹ جنرل احمد شریف کے مطابق ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرونِ ملک سے چلائے جا رہے ہیں۔

 

ترجمانِ پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ 

 

ہماری پالیسی صرف دہشت گردی کے خلاف ہے، افغان عوام کے خلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کارروائی سے قبل کھل کر اعلان کرتا ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہی ہے اور اس سلسلے میں قائم کمیٹیوں میں فوج کے نمائندے بھی شامل ہیں۔


ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ افغان حکام دہشت گردوں کے خلاف قابلِ تصدیق اقدامات کریں، اور ایسے اقدامات کے بغیر کسی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں۔