پاکستان نیوی کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کامیابی سے تجربہ

news-banner

پاکستان - 25 نومبر 2025

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 

 آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جدید ترین، خودکار رہنمائی سے لیس ویپن سسٹم انتہائی درستگی کے ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

پاک فوج کے مطابق یہ میزائل مکمل طور پر پاکستان کی خود ساختہ تیاری ہے اور تجربے کا مشاہدہ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر سروسز کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر متعلقہ یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

 

پاک فوج نے اس کامیاب تجربے کو پاکستان کی تکنیکی مہارت اور دفاعی صلاحیتوں کی عکاسی قرار دیا ہے۔