تحقیق: شہرت موسیقاروں کی زندگی سگریٹ نوشی جتنی کم کر سکتی ہے

news-banner

تازہ ترین - 26 نومبر 2025

جرمنی: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شہرت موسیقاروں کی اوسط عمر پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، بالکل ویسے جیسے سگریٹ نوشی کرتی ہے۔

 

 جرمنی کی یونیورسٹی وٹن ہرڈیکے کے محققین نے 648 گلوکاروں کا ڈیٹا جمع کیا، جن میں نصف کو شہرت یافتہ اور نصف کو نسبتاً کم معروف قرار دیا گیا۔

 

تحقیق کے مطابق مشہور گلوکار اوسطاً 75 سال زندہ رہے جبکہ کم معروف گلوکار 79 سال تک زندہ رہے۔

 

 سولو آرٹسٹس میں موت کا خطرہ مزید بڑھا ہوا پایا گیا کیونکہ بینڈ ممبرز جیسی جذباتی اور عملی مدد انہیں میسر نہیں ہوتی۔

 

محققین نے بتایا کہ شہرت حاصل کرنا ذہنی دباؤ، عوامی نگرانی اور رازداری کے خاتمے کے ساتھ جڑا ہوتا ہے، جس سے زندگی کی مدت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ 

 

تحقیق میں موسیقاروں میں مردوں کی تعداد زیادہ تھی (83.5٪) جبکہ خواتین صرف 16.5٪ تھیں۔