Sports

سی اے ایس اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے تین کھلاڑی سیمی فائنل میں داخل

سی اے ایس اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے تین کھلاڑی سیمی فائنل میں داخل
۱۶۹ دن پہلے

اسلام آباد میں جاری سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

 

کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے ٹاپ سیڈ کریم الحمامی کو 1-3 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ 44 منٹ کے اس دلچسپ مقابلے میں حمزہ کا اسکور 11-8، 11-5، 7-11 اور 12-10 رہا۔

 

ایک اور میچ میں نور زمان نے مصر کے یاسر شوڈی کو 0-3 سے ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ بنالی۔ ان کی جیت کا اسکور 11-8، 11-5، 7-11، 12-10 رہا۔

 

تیسرے پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال نے بھی شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے مصر کے تھرڈ سیڈ مصطفیٰ السرطی کو 0-3 سے مات دی۔ ان کا اسکور 11-4، 11-9 اور 11-6 رہا۔

 

چار سیمی فائنلسٹس میں سے تین پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

 

 اس چیمپئن شپ کی انعامی رقم 37 ہزار ڈالر ہے اور یہ پی ایس اے ورلڈ ٹور کا کوپر ایونٹ ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں