کاروبار - 28 نومبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار
کاروبار - 27 نومبر 2025
منامہ: وزیراعظم شہباز شریف نے منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات بردارانہ، ثقافتی، مذہبی اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور ہم ان تعلقات کو مزید مضبوط اور اقتصادی تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بحرین میں موجود پاکستانی تمام شعبوں میں شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان اور بحرین زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں مشترکہ کام کر سکتے ہیں، اور کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں 60 فیصد نوجوان 15 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور انہیں آئی ٹی اور اے آئی کی تربیت فراہم کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی اور کہا کہ جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد حتمی مراحل میں داخل ہو جائے گا۔
خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے کہا کہ “اگر تیزی سے جانا ہے تو اکیلے جائیں، دور جانا ہے تو مل کر چلیں”، یہ فلسفہ پاکستان اور بحرین کے مستقبل کے باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا بہترین عکاس ہے۔
بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات تاریخی ہیں اور وزیراعظم پاکستان کی موجودگی ہمارے تعلقات کی تجدید ہے۔
دیکھیں

