ایران نے دھونس اور دباؤ کے آگے سرنڈر کرنے سے انکار کر دیا

news-banner

دنیا - 17 مارچ 2026

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی۔

 

صدر پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے گفتگو میں واضح کیا کہ حملے کے خلاف دفاع ہر ملک کا فطری حق ہے اور ایران اپنی سرزمین کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی اڈوں کا ایران کے خلاف استعمال بند ہونا چاہیے، کیونکہ ان کا استعمال ہمسایہ ممالک سے تعلقات خراب کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 

 صیہونی اور امریکی حملوں کو نظر انداز کر کے خطے میں امن ممکن نہیں۔

 

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران دھونس اور دباؤ کے آگے سرنڈر نہیں کرے گا۔

 

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کی مذمت کرے اور انہیں بین الاقوامی قوانین کی پابندی پر مجبور کرے۔

 

صدر نے مزید کہا کہ جب تک آئندہ حملے بند کرنے کی ضمانت نہیں دی جاتی، جنگ ختم کرنے کی بات بے معنی ہے۔