Breaking News

گھنٹوں بیٹھ کر کام کرنا سگریٹ نوشی جتنا خطرناک، طبی ماہرین کی وارننگ

گھنٹوں بیٹھ کر کام کرنا سگریٹ نوشی جتنا خطرناک، طبی ماہرین کی وارننگ
۱۶۸ دن پہلے

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دفاتر میں ڈیسک پر یا گھر سے کام کرتے ہوئے طویل وقت تک بیٹھے رہنا صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، اور یہ عادت اب سگریٹ نوشی جتنی خطرناک سمجھی جا رہی ہے۔

 

ویرکوز وینز کے ماہر ویزکلر سرجن ڈاکٹر سُمِت کپاڈیا کے مطابق روزانہ 10 ہزار قدم چل لینا 10 گھنٹے بیٹھنے کے نقصانات کو ختم نہیں کرتا۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ شام میں 10 ہزار قدم پورے کرنے کے باوجود لمبے وقت تک بیٹھنے سے رگوں کی دیواریں کمزور ہو جاتی ہیں جس سے سوجن، ویرکوز وینز اور خون کے لوتھڑے بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

 

انہوں نے زور دیا کہ خون کی بہتر گردش کے لیے مسلسل حرکت ضروری ہے، صرف کل قدموں کی تعداد کافی نہیں۔


ڈاکٹرز نے مشورہ دیا کہ ہر 45 سے 60 منٹ بعد کھڑے ہوں اور ہلکی اسٹریچنگ کریں تاکہ خون دل کی جانب واپس جا سکے، جسے جسم کا "پیریفرل ہارٹ" بھی کہا جاتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں