ملائکہ اروڑا کے ’مسٹری مین‘ کی شناخت سامنے آگئی,ہرش مہتا کون ہیں؟

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 28 نومبر 2025

معروف بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے پراسرار ساتھی سے متعلق بڑی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا حالیہ دنوں ایک بار پھر بحث کا مرکز بنی ہوئی ہیں، اور وجہ وہ نوجوان شخص ہے جو بارہا ان کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

 

 اس شخص کی شناخت ہرش مہتا کے نام سے کی گئی ہے۔

 

قیاس آرائیوں میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب دونوں کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

 

 اس بار جوڑی نے محتاط رہنے کی کوشش کی,ملائکہ آگے چلتی رہیں جبکہ ہرش مہتا ماسک لگا کر چند قدم پیچھے چلتے رہے۔

 

بعدازاں دونوں ایک ہی گاڑی میں روانہ ہوئے، جس منظر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

 

ہرش مہتا پہلی بار چند ہفتے قبل ایک کانسرٹ میں ملائکہ کے ساتھ دیکھے گئے تھے، اور اسی وقت سے ان کے مبینہ نئے رومانس کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

 

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 33 سالہ ہرش مہتا پیشے کے اعتبار سے ہیروں کے تاجر ہیں۔ اگر یہ دعوے درست ہیں تو وہ 52 سالہ ملائکہ اروڑا سے 19 سال چھوٹے ہیں۔