دنیا - 28 نومبر 2025
گوہر اعجاز کی قیادت میں بزنس کمیونٹی متحد؛ حکومت سے جامع معاشی اصلاحات کا مطالبہ
کاروبار - 28 نومبر 2025
ملک کی بزنس کمیونٹی فیڈریشن آف چیمبرز کے پیٹرن ان چیف گوہر اعجاز کی قیادت میں متحد ہوگئی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا ہے، اب بزنس کمیونٹی اسے معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے—
لیکن اصلاحات اصل بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے ہی لائی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت چند رئیسوں کے بجائے 400 سے زائد چیمبرز اور فیڈریشن کے ساتھ مشاورت کر کے معاشی اصلاحات متعارف کرائے اور آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کا فوری جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بزنس کمیونٹی نے اپنے اختلافات ختم کر لیے ہیں اور اب سیاست نہیں بلکہ صنعت پر توجہ دی جائے گی۔
گوہر اعجاز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلند شرح سود، مہنگی بجلی و گیس اور ٹیکسوں کے بوجھ جیسے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔
ان کے مطابق پاکستان دفاعی میدان میں ایشین ٹائیگر بن چکا ہے، اب اسے معاشی میدان میں بھی ایشین ٹائیگر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔
بزنس لیڈرز ایس ایم تنویر اور میاں انجم نثار نے بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کا عالمی مقام بلند کیا ہے۔
بزنس کمیونٹی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور معاشی ترقی کے لیے حکومت کی مؤثر شراکت دار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مل کر آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرنا ہوگی اور معاشی بہتری کے لیے مستقل مشاورت ضروری ہے۔
دیکھیں

