دنیا - 05 دسمبر 2025
سارو گنگولی کی اہلیہ ڈونا گنگولی نے سوشل میڈیا ہراسانی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا
کھیل - 29 نومبر 2025
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیفٹ آرم بلے باز سارو گنگولی کی اہلیہ، رقاصہ ڈونا گنگولی نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ہتک آمیز اور توہین آمیز تبصروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ مبینہ ہراسانی کولکتہ فلم فیسٹیول میں ڈونا گنگولی کے رقص کے بعد سامنے آئی۔
شکایت میں ایک مخصوص فیس بک پیج کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کے ذریعے انہیں ہراساں کیا گیا۔
ڈونا گنگولی نے شکایت میں الزام عائد کیا کہ اس پیج کے صارفین نے نہ صرف ان کی باڈی شیمنگ کی بلکہ ان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے پولیس کو ہتک آمیز پوسٹس کے اسکرین شاٹس اور اس فیس بک پیج سے جڑے موبائل نمبر فراہم کیے۔
پولیس متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور موبائل نمبر کے ذریعے مبینہ ملزمان کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔
دیکھیں

