تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی
کاروبار - 29 نومبر 2025
کراچی (29 نومبر 2025): پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 44 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,300 روپے کا اچانک اضافہ ہوا، جس کے بعد نیا ریٹ 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہوگیا۔
10 گرام سونا 4,544 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے تک پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 53 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4,218 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو دن سے سونے کی قیمت مستحکم تھی۔
سونا پاکستان میں روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سمجھا جاتا ہے اور افراط زر یا سیاسی و معاشی عدم استحکام کے دوران اس کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
صدیوں سے سرمایہ کار اسے کرنسی اور دولت کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے آئے ہیں، خاص طور پر جب دیگر اثاثوں میں غیر یقینی صورتحال ہو۔
گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
دیکھیں

