پاکستان - 08 دسمبر 2025
کراچی: گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد، خودکشی کا امکان
پاکستان - 29 نومبر 2025
شہر قائد کراچی کے محمود آباد علاقے کشمیر کالونی سیکٹر اے میں گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متوفی کی شناخت 23 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کے طور پر بتایا جا رہا ہے، جس میں نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگایا تھا۔
پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دیکھیں

