تازہ ترین - 11 مارچ 2026
ادب و تھیٹر کے عظیم ڈرامہ نگار ٹام سٹوپارڈ کا 88 برس کی عمر میں انتقال
انٹرٹینمنٹ - 30 نومبر 2025
ادب اور تھیٹر کی دنیا کے معروف برطانوی ڈرامہ نگار ٹام سٹوپارڈ 88 برس کی عمر میں اپنے گھر پر اہل خانہ کی موجودگی میں انتقال کر گئے۔
ٹام کے نمائندے نے بتایا کہ ان کی زندگی کا اختتام پرامن انداز میں ہوا۔ سٹوپارڈ کو ان کی فکری اور منفرد تحریری صلاحیتوں کی بدولت بطور ڈرامہ نگار اور سکرین رائٹر عالمی شہرت حاصل ہوئی۔
ان کی سب سے مشہور تخلیق 1998 کی فلم "Shakespeare in Love" ہے، جس کے لیے انہیں آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ٹام سٹوپارڈ کی تھیٹر کی زندگی 1960 کی دہائی سے شروع ہوئی اور ان کے مشہور ڈراموں میں Leopold, The Real Thing, Arcadia, Rosencrantz شامل ہیں۔
ان کے ڈرامے فلسفہ، سیاست، ادب اور انسانی جذبات کا حسین امتزاج پیش کرتے تھے۔
ان کے انتقال سے تھیٹر اور ادب کے شائقین میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ٹام سٹوپارڈ کو ہمیشہ ان کے لطیف مگر عمیق مکالمے، انسانی جذبات کی عکاسی اور تخیل کے امتزاج کے لیے یاد رکھا جائے گا۔
برطانوی حکومت نے ٹام سٹوپارڈ کو سر کا خطاب سے بھی نوازا تھا۔
دیکھیں

