تازہ ترین - 09 دسمبر 2025
لاہور: جوئے کی غیر قانونی پروموشن کیس میں ڈکی بھائی کے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست خارج
انٹرٹینمنٹ - 30 نومبر 2025
لاہور کی ضلع کچہری میں جوا ایپس کی غیر قانونی پروموشن کے کیس میں ڈکی بھائی کے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست عدالت نے خارج کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، جس میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے ڈکی بھائی کے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی اور ملزمان کو فرد جرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
ڈکی بھائی نے عدالت میں بیان دیا کہ سبحان نے ان کی گرفتاری سے تین ماہ قبل ان کے ساتھ نوکری شروع کی تھی، وہ ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کر رہا ہے اور اس کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ عروب جتوئی کی قبل از گرفتاری ضمانت ہو چکی ہے؟ جس پر وکیل نے تصدیق کی کہ عروب کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
ڈکی بھائی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں دی گئی درخواست سپرداری کی درخواست ہے، اور متعلقہ الیکٹرانک ڈیوائسز اور کریڈٹ کارڈز این سی سی آئی اے کے حوالے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں ڈکی بھائی دو روز قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے اور این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
دیکھیں

