دنیا - 05 دسمبر 2025
کراچی: پیرآباد فرنٹیئر کالونی سے 10 سالہ بچی مریم اغوا، پڑوسی حیدر شاہ نامزد
پاکستان - 30 نومبر 2025
شہر قائد کے علاقے پیرآباد فرنٹیئر کالونی سے 10 سالہ بچی مریم کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی کی والدہ کی مدعیت میں پیرآباد تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں پڑوسی حیدر شاہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
والدہ کے مطابق 28 نومبر کی شام تقریباً 6 بجے مریم گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اچانک لاپتا ہوگئی۔
اہلِ خانہ نے قریبی علاقوں میں تلاش کی مگر بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ والدہ نے اپیل کی کہ بچی کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور نامزد ملزم سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

