ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں خواتین کو گھریلو جھگڑوں کے دوران زندہ جلانے کے دلخراش واقعات

news-banner

پاکستان - 01 دسمبر 2025

ڈیرہ غازی خان میں گھریلو جھگڑے کے بعد ایک شوہر نے اپنی بیوی کو تیل چھڑک کر جلا دیا۔

 

 مقتولہ کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ بہنوئی نے اپنے بھائی اور دوسری بیوی کے ساتھ مل کر یہ اقدام کیا۔ 

 

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

اسی طرح پنجاب کے بہاولنگر میں بھی ایک خاتون کو گھریلو جھگڑے کے بعد زندہ جلانے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔

 

 پولیس کے مطابق چک قاسمکا کے قریب ملزم اشرف نے مقتولہ بیوہ کنیز کو گھر سے بلا کر جھونپڑی میں لے جا کر ساتھیوں کے ساتھ آگ لگا دی۔

 

مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں پانچ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، جن میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

 

 پولیس گرفتار ملزمان سے مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔