تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 19 ٹاس ہارنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
کھیل - 01 دسمبر 2025
کئی کپتان بدلنے کے باوجود بھارتی کرکٹ ٹیم کی قسمت بدل نہیں سکی اور وہ ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 19 میچز میں ٹاس جیتنے میں ناکام رہی۔
رانچی میں جنوبی افریقا کے خلاف تین میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں بھارت کے قائم مقام کپتان کے ایل راہول بھی ٹاس ہار گئے۔
بھارتی ٹیم کا ٹاس ہارنے کا سلسلہ 2023 میں شروع ہوا اور اب تک جاری ہے۔
اس سے قبل مسلسل سب سے زیادہ ٹاس ہارنے کا ریکارڈ نیدرلینڈز کے نام تھا، جنہوں نے مارچ 2011 سے اگست 2013 تک 11 ٹاس مسلسل ہاری تھیں۔
دیکھیں

