پاکستان - 03 مارچ 2026
سعودی عرب کی آرامکو آئل ریفائنری پر اسرائیل نے حملہ کیا، ایرانی میڈیا کے مطابق ’فالس فلیگ‘ کارروائی
دنیا - 03 مارچ 2026
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے ایران کے عسکری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملہ مبینہ طور پر اسرائیل کی ’فالس فلیگ‘ کارروائی کا حصہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں کا مقصد علاقائی ممالک کو گمراہ کرنا اور ایران میں ممکنہ شہری اہداف پر اسرائیلی حملوں سے توجہ ہٹانا تھا۔
ایرانی ذرائع نے واضح کیا کہ اگرچہ اسرائیل نے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، لیکن آرامکو آئل ریفائنری ان اہداف میں شامل نہیں ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق اسرائیل مستقبل میں مزید فالس فلیگ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کے الفجیرہ بندرگاہ پر ممکنہ حملہ بھی شامل ہے۔
سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی کہ آرامکو ریفائنری کو ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق حملہ آور دونوں ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، لیکن ان کے ملبے گرنے سے تیل کی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔
دیکھیں

