بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں پاکستان کے 11 کرکٹرز ایکشن میں، قومی ٹیم نے ٹی 20 میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

news-banner

کھیل - 01 دسمبر 2025

بنگلا دیش: بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پاکستان کے 11 کرکٹرز کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

 

رپورٹس کے مطابق بیشتر پاکستانی کھلاڑی بی پی ایل کی نیلامی کے دوران فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل ہیں، جبکہ خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کے ساتھ کھیلیں گے۔

 

 احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز، ابرار احمد چٹاگانگ رائلز، اور صائم ایوب و محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے۔

 

بی پی ایل 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

 

دوسری جانب پاکستان نے کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل جیتنے کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

 

 قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشنل سیریز کا فائنل جیت کر اس سال میں 34 میں سے 21 میچز جیت کر 60 فیصد سے زائد کامیابی کا تناسب حاصل کیا۔

 

اس سے قبل 2021 میں پاکستان نے 26 ٹی 20 میچز میں 20 میں فتح حاصل کی تھی، جبکہ 2022 میں 26 میچز میں 14 میں کامیابی ملی تھی۔