دنیا - 10 مارچ 2026
ایرانی حملوں میں شدت، تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ، مزید دو اسرائیلی ہلاک
دنیا - 10 مارچ 2026
تہران: مجتبیٰ خامنہ ای کے ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہونے کے بعد اسرائیل پر ایرانی حملوں میں شدت آ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تازہ حملوں کے دوران تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
حملوں میں مزید دو اسرائیلی ہلاک جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد حالیہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
اس دوران مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں امریکا کے چار میزائل شکن دفاعی ریڈار سسٹمز تباہ کر دیے گئے۔
ادھر حملوں میں زخمی ہونے والا ایک اور امریکی فوجی دم توڑ گیا جس کے بعد آپریشن ایپک فیوری میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
امریکی سینٹ کام نے بھی ایران کے ساتھ جاری جنگ میں ساتویں امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یہ فوجی یکم مارچ کو سعودی عرب میں ہونے والے حملے میں زخمی ہوا تھا۔
دیکھیں

