سندھ کابینہ کی منظوری: کراچی میں رینجرز کی تعیناتی ایک سال کے لیے بڑھا دی گئی

news-banner

پاکستان - 01 دسمبر 2025

سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

 

 ترجمہان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حاصل خصوصی اختیارات برقرار رہیں گے۔

 

نئی منظوری کے تحت یہ تعیناتی 9 دسمبر 2025 سے مؤثر ہوگی۔

 

کراچی میں رینجرز کی موجودگی 1990 کی دہائی سے جاری ہے اور شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، بھتہ خوری اور جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہے۔

 

 2013 کے آپریشن کے بعد امن و امان میں بہتری آئی، جس کے نتیجے میں رینجرز کو اضافی اختیارات دیے گئے تاکہ دہشت گردی اور منظم جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری رہ سکیں۔ موجودہ توسیع اسی پالیسی کے تسلسل کے طور پر کی گئی ہے۔