تازہ ترین - 11 مارچ 2026
ماورا حسین: شادی کے لیے درست وقت کا انتظار ضروری، 25 برس کی عمر کے بعد دباؤ بڑھ گیا
انٹرٹینمنٹ - 02 دسمبر 2025
اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جیسے ہی ان کی عمر 25 برس ہوئی، ہر کوئی ان سے شادی کے بارے میں سوال کرنے لگا، جس کی وجہ سے وہ پریشان بھی رہیں۔
حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران ماورا حسین سے شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ابھی شادی کو زیادہ عرصہ نہیں ہوا اور وہ زیادہ کہانیاں سنانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
تقریب کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ماورا نے شادی سے قبل کے معاملات پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح قریبی رشتے دار خواتین، جیسے خالہ اور پھوپھیوں نے ان سے شادی کا دباؤ ڈالا۔
ماورا حسین نے کہا کہ انہوں نے شادی کے لیے تقریباً سات سال انتظار کیا اور وقت لے کر صحیح ساتھی منتخب کرنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی قدر جانیں، کسی دباؤ میں آ کر جلد بازی میں فیصلہ نہ کریں اور صحیح وقت اور ساتھی کے انتخاب پر توجہ دیں۔
خیال رہے کہ ماورا حسین نے فروری 2025 میں ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کی تھی۔
نومبر 2025 کے آغاز میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے لڑکیوں کو محتاط رہنے اور سوچ سمجھ کر شریک حیات منتخب کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
دیکھیں

