دنیا - 09 دسمبر 2025
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری، اہم بلز آج زیرِ غور آئیں گے
پاکستان - 02 دسمبر 2025
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے طلب کیے گئے پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن بل، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین ترمیمی بل، بائیلوجیکل اور مہلک ہتھیاروں کے کنونشن سے متعلق بل، پاکستان انسٹیٹوٹ برائے مینجمنٹ سائنسز اور ٹیکنالوجی بل، اور نیشنل یونیورسٹی فار سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد بل زیرِ غور آئیں گے۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اقلیتی حقوق کمیشن بل پیش کریں گے، جبکہ سیکریٹریٹ ایمپلائز ترمیمی بل کے لیے سید نوید قمر ذمہ دار ہوں گے۔ اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل بھی طاہرہ اورنگزیب پیش کریں گی۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان اور سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
دیکھیں

