تازہ ترین - 08 دسمبر 2025
پاک فضائیہ دشمن کو دوبارہ کہیں زیادہ مضبوط اور تیار ملے گی، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
پاکستان - 02 دسمبر 2025
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ حالیہ معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی فتح مسلح افواج کی ہم آہنگی، بروقت فیصلہ سازی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان کی قومی خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا، تو دشمن ایک مزید مضبوط، بہتر تیار اور جدید پاک فضائیہ کا سامنا کرے گا۔
پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی کیڈٹس کی شمولیت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔ ایئر چیف نے کہا کہ کیڈٹس کو مادرِ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کی sacred ذمہ داری سونپی گئی ہے، اور پوری قوم کی نظریں ان پر ہیں۔
ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ نے حملے کے دوران تعداد میں کم ہونے کے باوجود دشمن کے جدید ترین طیارے گرائے، اور دنیا نے پہلی بار دیکھا کہ کس طرح جرأت، ٹیکنالوجی اور درست حکمت عملی کے امتزاج کے ساتھ فضائی طاقت کا موثر استعمال کیا گیا۔ انہوں نے 2025 کے حالیہ تصادم کو جدید فضائی جنگ کا ایک حوالہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے مختصر وقت میں جدید ترین طیارے شامل کرکے اسمارٹ انڈکشن پروگرام کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، اور پاک فضائیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں ہونے والی شاندار پریڈ میں جی ڈی پی، انجینئرنگ، ایئر ڈیفنس، لاجسٹکس اور سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس نے پاس آؤٹ کیا۔ جے ایف 17 تھنڈر اور دنیا بھر میں ’’رافیل ہنٹر‘‘ کے نام سے پہچانے جانے والے جے-10 سی طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
دیکھیں

