تازہ ترین - 11 مارچ 2026
ڈومیسٹک کرکٹ لازمی: بی سی سی آئی کا واضح پیغام، کوہلی اور روہت پر بھی نظر
کھیل - 03 دسمبر 2025
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کو دوٹوک انداز میں بتا دیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کی ضروریات اور فٹنس کے معیار پر پورا اترنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی ہوگا، ورنہ قومی ٹیم میں سلیکشن ممکن نہیں ہوگی۔
اس اعلان کے بعد توجہ کا مرکز بھارتی ٹیم کے دو سابق کپتان، ویرات کوہلی اور روہت شرما بن گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
اب اگر وہ ون ڈے ٹیم میں واپسی چاہتے ہیں تو انہیں لازمی طور پر وجے ہزارے ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔
38 سالہ روہت شرما، جنہیں دورۂ آسٹریلیا میں قیادت سے ہٹا کر شبمن گل کو ون ڈے کپتان بنایا گیا تھا، پہلے ہی ممبئی کی جانب سے کھیلنے کی دستیابی ظاہر کر چکے ہیں۔
ابتدا میں یہ خیال تھا کہ 37 سالہ ویرات کوہلی شاید ٹورنامنٹ نہ کھیلیں، لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق وہ بھی وجے ہزارے ٹرافی کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور دہلی کی نمائندگی کریں گے۔
البتہ کوہلی کتنے میچز کھیل سکیں گے، اس کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔
38 ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ 24 دسمبر 2025 سے 18 جنوری 2026 تک منعقد ہوگا۔
دیکھیں

