2025 کا بہترین ٹی20 آل راؤنڈر: محمد نواز نے شاندار کارکردگی سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

news-banner

کھیل - 03 دسمبر 2025

پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز سال 2025 میں قومی ٹی20 ٹیم کے نمایاں ترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے۔


راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر اور بیٹر نے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے اعتماد کا بھرپور حق ادا کیا اور مسلسل بہترین کارکردگی دکھائی۔

 

جولائی 2025 میں فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 21.52 کی اوسط سے 7 وکٹیں حاصل کرکے وہ مین آف دی سیریز قرار پائے۔


اگست 2025 میں شارجہ میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سیریز میں انہوں نے 120 رنز اور 10 وکٹیں لے کر ایک بار پھر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

 

نومبر 2025 میں راولپنڈی میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹرائی سیریز میں بھی محمد نواز نے 52 رنز اور 10 وکٹوں کے ساتھ بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ مجموعی طور پر وہ سال بھر میں 4 بار مین آف دی میچ/سیریز رہے۔

 

سال 2025 میں انہوں نے 26 ٹی20 میچز میں

 

  • 74.4 اوورز کرواتے ہوئے
  •  
  • 490 رنز کے عوض 36 وکٹیں حاصل کیں،

  • جو اس سال دنیا میں سب سے زیادہ تھیں (اوسط 13.16)۔
  •  

بیٹنگ میں بھی وہ نمایاں رہے اور 362 رنز 19.05 کی اوسط اور 138.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے۔


ان کی بہترین اننگ 38 ناٹ آؤٹ رہی، جبکہ انہوں نے 24 چوکے اور 21 چھکے جڑے۔