کاروبار - 08 دسمبر 2025
سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی، فی تولہ مزید 1000 روپے سستا
کاروبار - 03 دسمبر 2025
کراچی: ملکی سونے کی مارکیٹ میں کمی کا رجحان برقرار ہے، آج بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 858 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 4208 ڈالر فی اونس رہ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملکی مارکیٹ میں 2700 روپے فی تولہ کمی واقع ہوئی تھی۔
دیکھیں

