تازہ ترین - 02 مارچ 2026
پاک–افغان مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
دنیا - 04 دسمبر 2025
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے اختتام پذیر ہوگئے، تاہم دونوں ممالک نے جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والی یہ بات چیت قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ایک سلسلہ وار سفارتی کوششوں کا حصہ تھی، جن کا مقصد اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد بڑھتی کشیدگی کم کرنا تھا۔
رائٹرز کے مطابق دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی اب تک زیادہ تر برقرار ہے، لیکن گزشتہ ماہ استنبول میں ہونے والے فالو اپ مذاکرات میں بھی کسی طویل مدتی معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔ حکام کے مطابق سعودی عرب کی نئی تجویز پر یہ حالیہ مذاکرات شروع کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اکتوبر کی سرحدی جھڑپوں میں کئی افراد جان سے گئے تھے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان تحریری طور پر یقین دہانی کرائیں کہ وہ پاکستان مخالف گروہوں کے خلاف کارروائی کریں گے، لیکن طالبان حکام اس مطالبے پر آمادہ نہیں۔
دیکھیں

