ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد طالبعلم لقمان خان بھاری اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

news-banner

دنیا - 04 دسمبر 2025

امریکی ریاست ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد 25 سالہ نوجوان لقمان خان کو بھاری اسلحہ اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کی گاڑی اور گھر سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔


لقمان خان کو 24 نومبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب یہ سامنے آیا کہ وہ ڈیلاویئر یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ تفتیش کاروں نے اس کے قبضے سے حملے کی منصوبہ بندی کے تحریری نوٹس بھی حاصل کیے ہیں۔


استغاثہ کے مطابق لقمان خان پاکستانی نژاد امریکی شہری اور ڈیلاویئر یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ اس پر غیر قانونی مشین گن رکھنے اور حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے باضابطہ الزامات 26 نومبر کو عائد کیے گئے، جبکہ اسے 11 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔