تازہ ترین - 02 مارچ 2026
صدر ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ویزا شرائط سخت کر دیں؛ ایچ ون بی درخواست گزاروں کے پروفائلز کا جائزہ لازمی
دنیا - 04 دسمبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورک فورس کے لیے ویزا کے قواعد سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت امریکی سفارتکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایچ ون بی ویزا کے درخواست گزاروں کے پروفائلز کا تفصیلی جائزہ لیں۔
درخواست گزاروں اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے افراد کے ریزیومے یا LinkedIn پروفائلز کو جانچنے کے بعد، اگر کسی درخواست گزار پر سنسرشپ یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہوا تو اسے ویزا کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے 2 دسمبر کو تمام امریکی مشنز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔ ایچ ون بی ویزے خاص طور پر ٹیک کمپنیوں کے لیے اہم ہیں، جن میں بیشتر کا عملہ بھارت، چین اور دیگر ممالک سے بھرتی کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدامات ان ٹیک کمپنیوں پر بھی اثر ڈال سکتے ہیں جن کی قیادت نے صدر ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔
دیکھیں

