تازہ ترین - 11 مارچ 2026
نیٹ فلکس کی ’اسٹرینجر تھنگز‘ سیزن 5 نے پانچ دن میں 59.6 ملین ویوز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
انٹرٹینمنٹ - 04 دسمبر 2025
نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز اسٹرینجر تھنگز کا سیزن 5 ریلیز کے چند دنوں میں ہی شائقین میں دھوم مچا گیا اور صرف پانچ دن میں 59.6 ملین ویوز حاصل کرکے اس سال کی سب سے بڑی اوپننگ قائم کر دی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ سیزن انگلش زبان میں بننے والی تمام سیریز میں سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے اور نیٹ فلکس کی تاریخ میں تیسری سب سے بڑی لانچ بھی ہے، جبکہ پہلی دو پوزیشنیں اب بھی کورین ہٹ Squid Game کے سیزن 2 اور 3 کے پاس ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سیزن 5 کی اوپننگ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 171 فیصد زیادہ رہی، جو مداحوں کی بڑھتی ہوئی جوش و خروش کی واضح دلیل ہے۔
ریلیز سے قبل ہی اس قدر ہائپ پیدا ہو گیا تھا کہ پہلی بار نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 فہرست میں اسٹرینجر تھنگز کے تمام پانچ سیزنز ایک ساتھ موجود تھے۔
سیزن 5 کے ابتدائی چار ایپی سوڈ جاری ہو چکے ہیں، جبکہ تین مزید اقساط کرسمس ڈے پر اور فائنل ایپی سوڈ سالِ نو کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
نیٹ فلکس کی اس ہفتے کی ٹاپ لسٹ میں کیون ہارٹ کا اسپیشل Acting My Age بھی 9.2 ملین ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچا، جبکہ فلم Jingle Bell Heist نے 19.3 ملین ویوز کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دیکھیں

