تازہ ترین - 11 مارچ 2026
جنوبی افریقہ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایک روزہ سیریز برابر کر دی
کھیل - 04 دسمبر 2025
جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔
رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز نے 358 رنز کے بڑے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 4 گیندیں قبل ہی فتح حاصل کر لی۔
اہم کھیل میں ایڈن مارکرم نے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ میتھیو بریٹز نے 68 اور ڈیوالڈ برویس نے 54 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں مدد کی۔ کپتان ٹمبا باووما 46 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے پریساد کرشنا اور ارشدیپ سنگھ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہرشیت رانا نے ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی اور رتوراج گایئکواڈ کی سنچریوں کی بدولت 358 رنز کا بڑا مجموعہ بنایا، کپتان کے ایل راہول نے 66 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانس نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لنگی نگیڈی اور نیدرے برجر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی کی 52 ویں ایک روزہ سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دی تھی۔
دیکھیں

