تازہ ترین - 11 مارچ 2026
اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی: ملک بھر سے 200 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 6 گرفتار
پاکستان - 04 دسمبر 2025
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق پانچ مختلف کارروائیوں کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 21 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200.4 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
تعلیمی اداروں کے قریب ڈسٹرکٹ اٹک میں کالج کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس نے اعتراف کیا کہ وہ طلباء کو منشیات فروخت کر رہا تھا۔
دیگر کارروائیوں میں موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک ٹرک سے 15.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ جی ٹی روڈ برہان ڈسٹرکٹ اٹک میں ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور دو ملزمان گرفتار ہوئے۔
حاجی شاہ روڈ اٹک میں ایک موٹر سائیکل سوار سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ ویسٹرن بائی پاس ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے 180 کلوگرام ہیروئن ضبط کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دیکھیں

